ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب حکومت نےچیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کے9مئی سبوتاژ کے ثبوت پیش کردئیے

Punjab Caretaker Government, Chief Minister Mohsin Naqvi, ChiefElection Commissioner, Sikandar Sultan Raja, City42
کیپشن: پنجاب کے نگراں وزیر اعلالاہور میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ الیکشن کمشن کے لئے خصوصی بریفنگ میں شریک ہیں
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو پنجاب میں سبوتاژ اور دہشتگردی کے واقعات میں تحریک انصاف کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کر دیئے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ الیکشن کمشن کے ارکان اور سینئیر افسروں کے ہمراہ جمعرات کی صبح  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملنے کے لئے وزیراعلٰی ہاؤس پہنچے تو وزیر اعلیٰ نے سینئیر صوبائی افسران کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ دونوں کی زیرصدارت خصوصی بریفنگ  سیشن منعقد ہوا بریفنگ میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کمشن کوایک سیاسی جماعت کے 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے گیے جن میں بریفنگ، تصاویر، ویڈیوز، میسجنگ کے ثبوت شامل ہیں۔

اجلاس میں 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا، عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں، سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کے تحفظ کے لیے بہترین اور جرات مندانہ  اقدامات کیے ہیں، پنجاب حکومت کی ٹیم سے مطمئن ہوں کہ وہ اپنے فرائض دیانت داری سے ادا کر رہی ہے، الیکشن کمیشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور پرامن عام انتخابات کرانا ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ کوئی سیاسی مقصد ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیے، نگران حکومت بھی غیر جانب دار ہے اور فری اینڈ فیئر الیکشن اس کا مینڈیٹ ہے، عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں گے، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے ہرممکن سپورٹ کرے گا، آپ کو کسی بھی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ حالات کے تناظر میں سکیورٹی انتظامات پر از سر نو نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو 9 مئی کو پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر عسکری تنصیبات پر حملوں کی تفصیلات سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو آگاہ کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے دہشت گردوں کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی جس میں بتایا کہ مجموعی طور پر 3 روز میں 256 تشدد کے واقعات ہوئے، فوجی تنصیبات اور مقامات کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا، پولیس سمیت دیگر اداروں کی 108 گاڑیوں اور 23 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، پُرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 127 پولیس افسران و جوان اور 15 شہری زخمی ہوئے۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر سندھ نثار احمد درانی، ممبر بلوچستان شاہ مح

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لئے ہرممکن سپورٹ کرے گا، آپ کو کسی بھی دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ وزیراعلیٰ آفس پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا بریفنگ اجلاس ہوا جس میں 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی جبکہ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔

 چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کوایک سیاسی جماعت کے 9 مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کئے گئے۔ بریفنگ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو تصاویر، ویڈیوز اور میسجنگ کے ثبوت بھی پیش کئے گئے۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا، عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے، جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں، سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام کے تحفظ کیلئے بہترین اور جرأتمندانہ اقدامات کئے ہیں، پنجاب حکومت کی ٹیم سے مطمئن ہوں کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کر رہی ہے۔

 سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور پرامن عام انتخابات کرانا ہے، ہمارا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں اور نہ کوئی سیاسی مقصد ہے، ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کئے ہیں، نگران حکومت بھی غیر جانبدار ہے اور فری اینڈ فیئر الیکشن اس کا مینڈیٹ ہے، عام انتخابات کے لئے سکیورٹی اقدامات کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

  اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور موجودہ حالات کے تناظر میں سکیورٹی انتظامات پر از سر نو نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو 9 مئی کو پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر عسکری تنصیبات پر حملوں کی تفصیلات سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو آگاہ کیا

  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے دہشت گردوں کے حملوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 3 روز میں 256 تشدد کے واقعات ہوئے، فوجی تنصیبات اور مقامات کو خصوصی طو رپر نشانہ بنایا گیا، پولیس سمیت دیگر اداروں کی 108 گاڑیوں اور 23 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، پرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 127 پولیس افسران و جوان اور 15 شہری زخمی ہوئے۔

  الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار احمد درانی، ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی، ممبر کے پی کے جسٹس (ر) اکرام اللہ خان، ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ، سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید خان، سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان ظفر اقبال حسین،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پراسیکیوشن، سی سی پی او لاہور اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی بریفنگ اجلاس میں شریک تھے۔