ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسداد ہشت گردی عدالت نے محمود الرشید کا مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا

کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے لیڈر اور سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی میاں محمود الرشید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت میں جمعرات کی دوپہر پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے میاں محمود الرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ میاں محمود الرشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ۔