ویب رپورٹ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے اورماڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سے باہر اسمگل کی جانے والی منشیات کی ایک بڑی کنسائنمنٹ پکڑلی۔
کوسٹ گارڈ کےترجمان کےمطابق اورماڑہ سے پکڑی گئی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات کا وزن 680 کلو گرام ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت ایک کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار ڈالر ڈالرہے۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 3 ارب 23 کرور روپے سے زائد بنتی ہے۔
ترجمان ے بتایا کہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔