صوفیہ مرزا اور شہزاد اکبر کیخلاف مقدمہ درج

18 May, 2023 | 11:17 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: دبئی میں مقیم ارب پتی تاجر عمر فاروق ظہور  پر جھوٹے مقدمات بنانے پرسابق مشیر داخلہ  شہزاد اکبر اور  ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیا رپوٹس  کےمطابق شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف اسلام آباد سیکرٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کٹ گئی، ایف آئی آر میں صوفیہ مرزا کی بہن مریم مرزا اور مائرہ خرم کے علاوہ عمید بٹ اور علی مردان شاہ بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق نامزد افراد کے خلاف دھوکا دہی، جعلی دستاویزات کی تیاری، بھتہ خوری، ہتک عزت اور خطرناک دھمکیاں دینے کی دفعات درج ہیں۔عمر فاروق ظہور کے خلاف انتقامی کارروائی کیلئے جھوٹے مقدمات پی ٹی آئی کے دور حکومت 2020 میں بنائے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں