مانیٹرنگ ڈیسک: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق سمیت 124 کارکنوں کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔
تین مختلف علاقوں کی پولیس نے ملزموں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس کیس میں عباد فاروق سمیت 94، گلبرگ پولیس نے 22 اور مغل پورہ پولیس نے 7 کارکنوں کو عدالت میں پیش کیا اور ان کی شناخت پریڈ کیلئے استدعا کی۔
عدالت نے استدعا منظور کر تے ہوئےتمام 123 ملزموں کو 7 دنوں کیلئے جوڈیشل ریمانڈ میں جیل دیا اور ان کی شناخت پریڈ کی ہدایت کردی۔