(ویب ڈیسک) آڑو ایک ایسا پھل ہے جس کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے،یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے لئے ایک بوسٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔
آڑو کی غذائیت اور فوائد کی بدولت اس کو مکمل خوراک کا درجہ بھی حاصل ہے۔اس میں موجود فائبر جسم میں موجود زہریلے مادوں کو جسم سے نکال پھینکتا ہے، یہ زہریلے مادے گردوں پر اضافی دباؤ ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے جسم کا مدافعتی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔
ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاء دردناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے گردوں کی روائتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیئے کہ آپ آڑو کو اپنی روزمرہ کی غذاء میں شامل کرلیں۔
علاوہ ازیں یہ جھریوں سے پاک چمکدار جلد کیلئے بہترین پھل ہے۔ اس میں بہت زیادہ مقدارمیں وٹامن سی پایا جاتا ہے جوکہ ہماری جلد کی حفاظت کے لئے ضروری غذائیت ہے۔
آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور جھریوں کے خاتمہ کے لئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال کے ایک جزوکے طور پر کرتا ہے۔
یہ آپ کی خوبصورت آنکھوں کو اس وقت اور خوبصورت بنادیتا ہے جب ان آنکھوں میں چمک بھی ہو اورنظربھی تیز ہو۔
آڑوآنکھوں کی صحت کیلئے بہترین پھل ہے، عمر اور دوسرے عوامل آپ کی نظر کومتاثر کرتے ہیں لیکن آڑوایک ایسا پھل ہے جوآنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے کے لئے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔
ماہرین نے آنکھوں کی صحت مند ہونے کے لیئے قدرتی اجزاءکے طور پر گاجر کو ترجیح دی ہے لیکن ماہرین نے آڑو کی افادیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔
آڑو بیٹا کیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کو بھی فعال بناتا ہے۔
گرمی کے باعث بھوک نہ لگنے میں بہترین پھل ہے۔اور پیاس کی شدت کو کم کرتاہے۔گرمی کے بخار میں مریض کو آڑو کھلانے سے مریض کی طبیعت کو فرحت پہنچتی ہے۔آڑو کے بیج میں موجود مغز کو ہرے دھنیے کے ساتھ پیس کر لگانے سے پھنسیاں دو ر ہوجاتی ہیں۔