(محمدساجد) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت ان دنوں مصائب میں گھیرے ہوئے ہیں اور اپنی صفائی میں متعدد ویڈیوز بیانات دیتے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو میں انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کے بارے نیا پنڈروا باکس کھول دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عامر لیاقت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں تحریک انصاف کی قیادت پر تنقید کی، کہا کہ میں خان صاحب کی بہت عزت کرتا ہوں اور آج بھی کرتا ہوں، میری عادت نہیں میں کسی کی کردار کشی کروں، بہت کچھ کہہ سکتا ہوں کہ شادی کا کیا معاملہ تھا؟فواد کے بارے بہت کچھ کہہ سکتا ہوں۔
عامرلیاقت نے انکشاف کرتے کہا کہ میں کافی کچھ بتاسکتا ہوں علی زیدی کے بارے میں؟ آپ کو تو نہیں پتہ ہوگا کہ ان کی دو بیویاں ہیں، لیکن میں بتا سکتا ہوں، اتنا آپ نے ماحول کو تلخ کردیا ہے کہ تلخی جاری رہے۔
عامر لیاقت کا مزید کہناتھا کہ کون سی امریکی سازش، کہاں کی سازش؟ یہ جو میرے خلاف ہوئی امریکی سازش ہے،کہا کہ میں جو تھا نہ،جب آپ کے پاس عوام میں جانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا تو کیا کہتے؟ ہم نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، مہنگائی تو کم نہیں ہوئی، ہم سٹرکیں نہیں بنواسکے تو کیسے ووٹ مانگتے دوبارہ؟
اس لئے فوری طور پر یہ شوشہ چھوڑا گیا کہ فوری انتخابات کرائے جائیں تا کہ ہماری مقبولیت ایسی ہی رہے اور ووٹ پڑھ جائیں۔