(شاہین عتیق)محنت کش کا سٹیل مل مالک سے مزدوری طلب کرنا جرم بن گیا۔
چھبیس سالہ سجاد علی نے سٹیل مل کے مالک سے اپنی مزدوری مانگی لیکن مزدوری دینے کی بجائے مالک نے محنت کش کو مشین میں دھکا دے کر دونوں ٹانگوں سے محروم کردیا۔
محنت کش سجاد علی کو دونوں ٹانگوں سے معذوری کی حالت میں والدہ اور بیوی نے ویل چیئر پر سیشن کورٹ پیش کر دیا۔
سجاد علی کی طرف سے سٹیل مل کے مالک کاشف اور منشی عبدالرحمان کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست غلام مرتضی چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کر دی۔
عدالت میں معذور شخص سجاد علی اور اس کی بیوی اور والدہ نے روتے ہوے کہا غریب ہونا جرم ہو گیا، سجاد علی نے اپنی مزدوری مانگی تو اس کو مبینہ طور پرچلتی مشین کے آگے پھینک دیا۔
سجاد علی معذور ہو گیا اس کا علاج بھی نہیں کرایا گیا، ہم انصاف کے لیے باغبانپورہ گئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہمیں انصاف دیا جائے ،سیشن عدالت نے تھانہ باغبانپورہ اور متعلقہ ایس پی سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔