روپے کی قدر میں کمی ،شہبازشریف نے بڑی پابندی عائد کردی

18 May, 2022 | 01:13 PM

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی لگا دی۔

ذرائع کے مطابق غیر ضروری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی سے روپےکی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےامپورٹ ایکسپورٹ بل میں فرق کی وجہ سے پابندی عائد کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ درآمد پر عائد پابندی والی اشیاء میں لگژری گاڑیوں سمیت کاسمیٹکس کے سامان اور دیگر غیر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پابندی پر فوری عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہوگیا ہے۔انٹر بینک میں 2 روپے 1 پیسہ اضافے سے 197 روپے 75 پیسے کا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بے یقینی اور ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کے نتیجے میں روپے پر دباؤ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔

مزیدخبریں