ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنی حکومت کے دور کی کارکردگی سے متعلق ایک چارٹ پیش کی جس میں انہوں نے شرح نمو سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی پیش کی۔
عمران خان نے اپنی حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6 فیصد معاشی شرح نموکےحصول کےقریب تھے
انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو کو اپنی اولین ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولے نے میری ٹیم کے کیے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا۔