ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنی حکومت کے دور کی کارکردگی سے متعلق ایک چارٹ پیش کی جس میں انہوں نے شرح نمو سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی پیش کی۔
جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6% کی معاشی شرحِ نموکےحصول کےقریب تھے۔ NRO-2 کو اپنی اولین ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولےنےمیری ٹیم کےکئےگئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/mPERaXu8Ko
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2022
عمران خان نے اپنی حکومت کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ جب تبدیلی سرکار کی امریکی سازش کے ذریعے PTI کی حکومت کوہٹایاگیا تو ہم 6 فیصد معاشی شرح نموکےحصول کےقریب تھے
انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو کو اپنی اولین ترجیح بنانےوالے مجرموں کےاس ٹولے نے میری ٹیم کے کیے گئے سارے عظیم کام پر پانی پھیر دیا۔