(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا ۔
ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت سندھ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے کام کرنے کے طریقہ کار سے خوش نہیں تھی اور انہیں تبدیل کرنا چاہتی تھی۔