عدالتی فیصلے سے پہلے عمرسرفراز چیمہ نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا

18 May, 2022 | 10:02 AM

ویب ڈیسک:سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ نے پانچ بڑی وارداتیں کی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ن لیگ نے وزیراعلیٰ کے غیر آئینی استعفے کو جانتے بوجھتے چھپایا اور جھوٹ بول کر غیرآئینی عدالتی فیصلے کروائے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے جعلی الیکشن کے ذریعے خود ساختہ وزیراعلیٰ بنایا اور اس غیر آئینی وزیراعلیٰ کو جعلی حلف دلوایا۔

سابق گورنر کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے آئینی وزیراعلیٰ کے دفتر، وسائل پر ناجائز قبضہ کیا ہے۔

مزیدخبریں