ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منحرف ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز، الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اُٹھا لیا

منحرف ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنسز، الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اُٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسزکے فیصلے سے متعلق 18 مئی کی کازلسٹ میں ردوبدل کرتے ہوئے نئی کاز لسٹ جاری کردی۔ 

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کےخلاف ریفرنسز پر کل فیصلہ محفوظ کیا تھا،الیکشن کمیشن کی 18 مئی کی کازلسٹ میں تبدیلی کردی گئی  اور نئی کاز لسٹ جاری کی گئی ہے،18 مئی کی کاز لسٹ سے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہٹادیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس پر  آج فیصلہ نہیں سنایا جائے گا، فیصلہ سنانے سے پہلے فریقین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا،الیکشن کمیشن میں منحرف ارکان کے خلاف سماعت ہوئی۔ بیرسٹر علی ظفر نے اپنے دلائل میں کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پی پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی تشہیر کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کے دلائل سنے، منحرف ارکان نے کہا کہ انہیں یہ نہیں کہا گیا کہ پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینا۔ جس پر وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اسد عمر نے بطور پارٹی سیکریٹری جنرل تمام ارکان کو خط لکھ کر آگاہ کیا، منحرف اراکین نجی ہوٹل میں اکٹھے ہوتے رہے، 7 اپریل کو ارکان کو دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کیے گئے، پاکستان تحریک انصاف نے دستاویزات کورئیر کرنے کا اوریجنل ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، علیم خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے نئی دستاویزات جمع کرانے پر اعتراض کیا۔

ممبر نثار درانی نے استفسار کیا اس موقع پر نیا ریکارڈ جمع کرانے کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ پہلے فوٹو کاپیز تھیں اب اصل ریکارڈ جمع کرا رہے ہیں۔

وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ 16 اپریل کو تمام منحرف ارکان نے وزیراعلٰی کیلئے حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کیا، پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ووٹ سے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے، 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اس سے اسمبلی کا وقار کم ہوا۔  الیکشن کمیشن نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔