ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانگیر ترین گروپ نے قومی،صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیے

جہانگیر ترین گروپ نے قومی،صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیے
کیپشن: Jahangir Khan Tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)جہانگیر ترین گروپ نے باقاعدہ اعلان کرتےقومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیے،ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق سابق مشیر عون چودھری نےمیڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ نے باقاعدہ اعلان کرتےقومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیے،ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے ہم خیال اراکین کا شکریہ ادا کیا گیا،جہانگیر ترین کا کہناتھا کہ اللہ سے پوری امید ہے انشاء اللہ سرخرو ہوں گا،علاوہ ازیں جہانگیر ترین گروپ کےاراکینِ کاکہناتھا کہ جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، متعدد اراکین کا اظہار خیال  کرتے ہوئےکہا کہ ہمیں بھی تحریک انصاف میں جہانگیر ترین لائے،جہانگیر ترین کی قربانیوں کا صلہ نہیں دیا گیا، تحریک انصاف میں آخری وقت تک اپنا مقدمہ لڑیں گے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین عید کے بعد ایک بار پھر سیاسی محاذ پر سرگرم ہیں، اپنے گھر ہم خیال رہنماوں کی محفل سجا لی،اراکین کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو تصادم کی بجائے افہام و تفہیم کی بات کرنی چاہے، ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جس سے فاصلے سمٹنے کی بجائے مزید بڑھ جائیں۔

شرکا نے سینیٹرعلی ظفر کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا، اراکین کا کہنا تھا کہ پارٹی میں رہ کر انصاف کے حصول کی جدوجہد ہمارا حق ہے،شرکا نے ایک بار پھر جہانگیر ترین کی بھرپور سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer