(شہزاد خان ابدالی)لاہور میں فیروز پور روڈ پر واقع حمید لطیف ہسپتال کے سامنے سرکاری کار اور میٹروبس میں تصادم،حادثے میں کار کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں فیروز پور روڈ پر واقع مشہور حمید لطیف ہسپتال کے سامنے کار اور میٹرو بس میں تصادم ہوا، سرکاری کالے رنگ کی کار کی میٹرو بس کے ساتھ ٹکر ہوئی،کار ماڈل ٹاؤن سے اچھرہ کی طرف تیزی کے ساتھ آرہی تھی کہ سامنے سے آنے والی میٹرو بس جو کہ اچھرہ شاہدرہ سے گجومتہ جارہی تھی اس کے ساتھ ٹکراگئی،حادثے میں کار کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوچکا جبکہ کار سوار معمولی زخمی ہوا۔
حادثے کے بعد میڑو ٹریک کو بند کردیا گیا جبکہ بس مسافر بھی گاڑی سے نیچے اتر آئے،اچانک حادثہ پیش آنے پر 4،3 میٹروبسیں ٹریک پر کھڑی ہیں جن میں مسافر بھی ہیں،میٹرو ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیاگیا، حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کا نمبرLAG-3535 ہے،بس مسافر بھی گاڑی سے نیچے اتر آئے،اچانک حادثہ پیش آنے پر 4،3 میٹروبسیں ٹریک پر کھڑی ہیں جن میں مسافر بھی ہیں،میٹرو ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیاگیا۔
حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کا نمبرLAG-3535 ہے، میٹروبس انتظامیہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں،سوال یہ ہے کہ سرکاری میٹرو ٹیک پر کیسے آئی؟تاحال حادثے کی نوعیت کے بارے تحقیقات جارہی ہیں۔