(جنید ریاض)پنجاب ٹیچرز یونین کا اپیکا کے احتجاج میں بھرپور شرکت کااعلان،تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کے لئے 20 مئی کومظاہرہ ہوگا، صدر ایپکا ظفرعلی خان اور اللہ رکھا گجر کا کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے باہر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق میکلوڈ روڑ پر ایپکا اور اساتذہ یونین کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب ٹیچرز یونین نے 20 مئی کو تنخواہوں اور الاونسز میں اضافہ کے معاملہ پر ایپکا کے زیر اہتمام ہونیوالے احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا،اجلاس میں صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن رشید احمد بھٹی نے خصوصی شرکت کی۔
مزید پڑھئے: لاہور میں دھرنوں کا مو سم آگیا، اساتذہ اور ایپکا ملازمین ڈٹ گئے
صدر پنجاب ٹیچرز یونین اللہ رکھا گجر کا کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خان کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل ڈسپریٹی الاونس میں اضافہ کیا جائے،صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن رشید احمد بھٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بجٹ میں سرکاری ملازمین کو کسی صورت نظر انداز نہ کرے۔
گزشتہ ہفتے ایپکا ملازمین نےایوان وزیراعلیٰ 7 کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاتھا،ایپکا ملازمین نے ایوان وزیر اعلیٰ کلب کے باہر نماز عید الفطر اداکی،نماز کے بعد ایپکا ملازمین نے پُر امن احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کروایا،احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن حاجی ارشاد نےکی۔
صدر حاجی ارشاد کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے پر آج عید کی بجائےیوم احتجاج منا رہے ہیں، تین سالوں سے ہمیں تسلیاں دینے کے باوجود ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے،ایپکا ملازمین کا مزید کہنا تھا کہ راجہ بشارت اور ارم بخاری نے عید پر خوشخبری کی بجائے زخموں پر نمک پاشی کی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں مارچ میں ہونے والے مظاہرے میں آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کا کہناتھا کہ تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، سول سیکرٹریٹ جا نےوالے راستے بیرئیر اور کنٹینرز لگا کر بند کردئیے گئے تھے۔