مختلف وارداتوں میں ایک خواجہ سرا قتل، دو زخمی

18 May, 2021 | 08:59 PM

M .SAJID .KHAN

(وقاض احمد)صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواجہ سرا غیر محفوظ ہو گیے ،ایک ماہ کے دوران دو خواجہ سرا زخمی جبکہ ایک قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل کے پہلے عشرے میں نشتر کالونی میں خواجہ سرا کو اسکے دوست سے قتل کرنے کے بعد ذندہ جلا دیا تھا جسکا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے،ایک ماہ کے دوران خواجہ سرا کے خلاف فائرنگ کا دوسرا واقع منگل کے روز ٹبی سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں محسن اور دتہ کو اسکے دوست نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اورموقع سے فرار ہوگیا اس سے قبل شفیق آباد میں بھی خواجہ سرا کو قتل کیا گیا تھا جسکے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نشتر کالونی کے علاقے میں 16 ہزار روپےکےعوض دوست خواجہ سرا کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا،ملزم بابر نے 16 ہزار روپےقرض واپس نہ کرنےپرارسلان عرف چنوں کو قتل کیا، پولیس کے مطابق ملزم اورمقتول میں لاک ڈاؤن کے دوران دوستی ہوئی،ملزم بابر نے فنگر پرنٹس ضائع کرنے کیلئےلاش جلائی ۔

ملزم بابر کے مطابق وقوعہ کے روز چنوں تلخ کلامی پر لڑائی ہوئی تھی ،لڑائی کے دوران ملزم بابر نےپہلےارسلان عرف چنوں پرتشدد کیا اور پھر گلا دبا کر مار ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ نشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاؤن میں کمرے سے خواجہ سرا ارسلان عرف چنوں کی جلی ہوئی لاش ملی  تھی،خواجہ سرا چنوں تقریبات میں رقص کر کے گزر بسر کرتا تھا،خواجہ سرا ارسلان کی لاش جس کمرے سے ملی اس کے تینوں دروازے بندتھے،ورثا کے مطابق چنوں کی گردن پررسی کے نشان بھی دیکھے گئے تھے۔
 
 

مزیدخبریں