مولانا طارق جمیل کس بالی ووڈ اداکار کے مداح، ویڈیو میں بتادیا

18 May, 2021 | 08:40 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے لئے محبت بھر پیغام جاری کیا، سوشل میڈیا پر مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل کی پیغام کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے جس کو صارفین پسند کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ان چاہنے والے موجود ہیں، اپنی پرجوش تقاریر اور اسلام سےمحبت  ان کے خطبات سننے کو ان کا گروید بنادیتے ہیں، مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل کی ایک سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے بھارتی فلموں کے اداکار سلمان خان اور ان کے والد کی تعریف کی۔

ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل کا کہناتھا کہ جی جناب محترم سلیم خاں صاحب اور سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان کچھ کے نام نہیں معلوم،مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میرا آپ سب فیملی کو محبت بھرا سلام اور میری طرف سے آپ سب کو عید مبارک ہو،سلمان خان کے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بڑے خوش قسمت ہیں کہ آپ کو سلمان خان جیسا فرمانبراربیٹا ملا،اتنی بڑی سلیبرٹی ہوکر آپ کا نوکر بن کرزندگی گزارتا ہے۔

مزید پڑھئے: مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسر سائز کرتے ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل کا کہناتھا کہ مجھے شعیب اختر نے سلمان خان کی دو باتیں بتائی تھیں جس کے بعد میں ان کا فین ہوگیا، ایک یہ کہ وہ اپنے ماں باپ کے بہت ہی فرمانبردار بیٹے ہیں اور ان کے آگے ہمیشہ کھڑے رہتے ہیں، چوں بھی نہیں کرتے، ماں باپ جیسا کہتے ہیں وہ ویسا ہی کرتے ہیں۔

یہ جنت کا راستہ ہے جس نےوالدین کو خوش کیا اس کے لئے جنت ہے،آپ تو بڑے اعلیٰ درجے کے مسلمان ہیں،دوسری صفت بتائی کہ اتنے سخی ہیں کہ جتنا جھوٹ بولیں وہ سچ ہے،اللہ تو سخی سے پیار کرتا ہے،اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ سخی سے محبت کرتا ہے، چاہے وہ عبادت میں کمزور ہی کیوں نہ ہو۔

مولانا طارق جمیل کا کہناتھا کہ ویڈیو پیغام میں مزید کہناتھا کہ چاہیے آپ عید کی ایک نماز پڑھیں، میں گواہی دیتا ہوں اللہ آپ سے پیار کرتا ہے۔

مزیدخبریں