ملزمان کو سزا دلوائیں اور انعام پائیں،آئی جی پنجاب نےزبردست اعلان کردیا

18 May, 2021 | 04:22 PM

Sughra Afzal

(وقاص احمد) اچھی تفتیش کرنیوالے افسران کو اب ملے گا انعام، آئی جی پنجاب انعام غنی نے بہترین تفتیشی افسران کو انعامات دینے کا اعلان کر دیا، ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے والوں کو بھی انعامات ملیں گے۔

بہتر تفتیش کرکے ملزمان کو سزا دلوائیں اور انعام پائیں، آئی جی پنجاب نے بہتر تفتیش سے سنگین جرائم کے ملزمان کو سزا دلوانے والے افسران کو انعام دینے کا اعلان کر دیا، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے انویسٹی گیشن افسران جن کی تفتیش کی وجہ سے مجرموں کو عدالتوں سے سزائیں ہوئیں، انہیں انعام دئیے جائیں۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے جن افسران کی تفتیش سے مجرموں کو موت، عمر قید یا کم از کم 3 سال کی سزا ہوئی انہیں اے کیٹگری میں انعام دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت   سنٹرل پولیس آفس (سی پی او ) میں اجلاس ہوا جس  میں پولیس کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بارے احکامات جاری کیے گئے۔

دوران اجلاس آئی جی پنجاب نے کہا کہ سال2021-22 کوپولیس اسٹیشن کے سال کے طور پر منایا جائے گا، 444تھانوں کوسپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا، ترقیاتی فنڈز تھانوں کی تعمیر آرائش پرصرف کیے جائیں گے۔ 

مارچ میں محکمہ تعلقات عامہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا تھا کہ آئی او کو اب قتل کے تفتیش کیلئے 525 نہیں بلکہ 30 ہزار روپے ملیں گے، پولیس کے رویے اور کارکردگی میں واضح تبدیلی لانے کے لئے 4 مراحل میں 48 ارب روپے دینے کے ساتھ سخت مانیٹرنگ کا میکنزم لا رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پولیس فورس کو زیادہ سے زیادہ وسائل مہیا کرنے پر یقین رکھتی ہے، اس سلسلہ میں رواں اور آئندہ مالی سال کے دوران تھانوں کی نئی عمارتیں، گاڑیوں اور دیگر آلات کی خریداری کرنے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں