جعلی دستاویزات پررجسٹرڈنان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور مالکان کو پکڑنے کاحکم

18 May, 2021 | 03:56 PM

سٹی42:لاہور ہائیکورٹ میں جعلی دستاویزات پر 200 سے زائد  گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے والے ملزم ایکسائز انسپکٹر کی درخواست ضمانت پر سماعت ،عدالت کا اینٹی کرپشن کو 7 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور ان کےمالکان کو پکڑنے کاحکم دیدیا۔

  تفصیلات کےمطابق   لاہورہائیکورٹ  کےجسٹس سردار احمد نعیم نے جعلی دستاویزات پر 200 سے زائد  گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے والے ملزم ایکسائز انسپکٹر عبدالوحید میو کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔اسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن ملک نوید طارق اوراعتزازمنیر گوندل پیش ہوئے،عدالت نے ملزم ایکسائز انسپکٹر عبدالوحید میو کی درخواست ضمانت پر 26 مئی کو وکلاء بحث کے لئے طلب کرلیا۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نےملزم کاریکارڈ پیش کیااور ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نےجعلی آکشن کی گاڑیاں ظاہر کرکےجعلی دستاویزات پر ان کی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹریشن کروائی ۔ملزم نے دو سو سے زائد گاڑیوں کی جعلی دستاویزات پر رجسٹریشن کروالی جن میں7 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں شامل ہیں۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نےنان کسٹم  پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن رپورٹ عدالت پیش کردی ۔

مزیدخبریں