حکومت نے ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا

18 May, 2021 | 03:02 PM

Malik Sultan Awan

زاہد چوہدری: سرکاری ڈاکٹرز، نرسز اور پیر ا میڈیکل سٹاف کتنے اثاثہ جات کے مالک ہیں سب بتائیں گے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر نے تمام ڈاکٹرزاور طبی عملے کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

 تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں سرکاری ڈاکٹرز، نرسز اور پیر ا میڈیکل سٹاف سے اثاثہ جات کی  تفصیلات طلب کر لیں ہیں، مراسلے کے مطابق ڈاکٹرز سے کیش، گاڑیاں ، جیولری، گھر کے آرائشی سامان کےے بارے میں پوچھا گیا ہے، زرعی اور شہری اراضی ، گھر، کمرشل اور نڈسٹریل پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں،  تمام ڈاکٹرزاور طبی عملے سے کہا گیا ہے کہ پرائز بانڈز ، شیئرز سرٹیفکیٹ ، کتنے لوگو ں کو قرض دیے گئے، بینک اکاؤنٹس اور قرضوں کے بارے میں تفصیلات دی جائیں.
علاوہ ازیں ڈاکٹرز سے ماہانہ آمدن،اخراجات اور بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، کلبز کی اگر ممبرشپ ہے تو اس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں