سٹی 42: لاہور کی سرکاری جامعات کے بجٹ میں 80 فیصد فنڈ کی کٹوتی، شہر کی چھ جامعات کو 14 ارب روپے میں سے صرف 2 ارب 30 کروڑ ملے گا۔
یونیورسٹی آف لاہور ،تیانجن یونیورسٹی،یو ای ٹی ، پنجاب یونیورسٹی کے بجٹ میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ، یو ای ٹی میں انوویشن سنٹر ،اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے بجٹ میں کمی کی گئی ۔ تیانجن یونیورسٹی کی توسیع اور پنجاب یونیورسٹی میں اکیڈمک اور ریسرچ پروگرام کے بجٹ میں کٹوتی کی گئی۔ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی توسیع کو نئے مالی سال 97 کروڑ روپے کی بجائے 37 کروڑ ملیں گے۔ پبلک سیکٹر پروگرام کے تحت وفاق نے پنجاب حکومت کو سرکاری جامعات کے لیے فنڈنگ کرنا تھی ۔ بجٹ میں کٹوتی سے سرکاری جامعات کے جاری پروگرام شدید متاثر اور لاگت تخمینہ میں اضافہ ہوگا۔
6جامعات کو 14 ارب میں سے صرف 2 ارب 30 کروڑ ملیں گے، یو ای ٹی میں انوویشن سنٹر کیلئے2 ارب 95 کروڑ کی بجائے 25کروڑ ملیں گے، یو ای ٹی میں انفراسٹرکچر کیلئے95کی بجائے صرف9کروڑ ملیں گے، یو ای ٹی توسیعی پروگرام کیلئے5 ارب 92 کروڑ میں سے40کروڑ ملیں گے۔ تیانجن یونیورسٹی توسیعی پروگرام میں 3 ارب کی بجائے 78 کروڑ ملیں گے۔