ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھیلوں کے فروغ کیلئے 2 فیصد بجٹ مختص کرنے کا اعلان

budget for Sports
کیپشن: budget for Sports
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ بلدیات نے مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے 2 فیصد بجٹ مختص کرنے کااعلان کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے صوبے میں مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے 2فیصدبجٹ مختص کرنے کااعلان کیا ہے، اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے مقامی حکومتوں کے نام نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

 سیکرٹری بلدیات کا کہنا ہے کہ ہر مالی سال میں سے 2 فیصد بجٹ کھیلوں پر خرچ کیا جائے گا،  کھیلوں کیلئے مختص کیا گیا بجٹ کسی اور کام پر خرچ نہیں کیا جائے گا۔

نورالامین مینگل کے مطابق کھیلوں کے فروغ میں مختص بجٹ کے استعمال کیلئے مقامی حکومتیں پنجاب سپورٹس بورڈکے تعاون سے جامع پلان تیار کریں گی اورمیٹرو پولیٹن کارپوریشنز، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل و ٹاؤن کمیٹیاں اور تحصیل کونسلز اپنی اپنی حدود میں علاقائی کھیلوں کے فروغ کیلئے مختلف ٹورنامنٹس کا انعقاد کریں گی۔

واضح رہےکہ محکمہ خزانہ نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔تمام محکموں سے سمریوں کی وصولی بند کردی گئی ہے، سپلیمنٹری گرانٹ کا سلسلہ بھی بند کر دیا گیا ہے، بجٹ کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔

محکمہ خزانہ پہلے ہی تمام محکموں کے غیر ترقیاتی اخراجات کے اکاؤنٹس بند کر چکا ہے، محکموں کو غیر ترقیاتی اخراجات کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے میں پنجاب کا بجٹ تیار کر لیا جائے گا ۔

Sughra Afzal

Content Writer