سسرالیوں کے ہاتھوں مغوی ڈاکٹر بازیاب

18 May, 2021 | 01:02 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: مراکش میں پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں سے مغوی پاکستانی ڈاکٹر کو بازیاب کرا لیا گیا۔

مغوی ڈاکٹر اکرام اللہ کے بھائی کی درخواست پر مراکش میں پاکستانی سفیر حامد اصغر خان نے ایکشن لیا، مراکش میں بیوی سے ملاقات کے لیے جانے والےپاکستانی ڈاکٹر اکرام اللہ کو ان کے سسرال نے یرغمال بنا لیا تھا، مراکش میں پاکستانی سفیر حامد اصغر خان نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر معاملے سے آگاہ کر دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مراکش میں پاکستانی ڈاکٹر اکرام اللہ کو ان کے سسرال نے یرغمال بنا لیا تھا،ڈاکٹر اکرام اللہ کے بھائی کی درخواست پر پاکستانی سفارتخانے کی تین رکنی ٹیم نے کارروائی کی۔

ڈاکٹر اکرام اللہ نے غیرملکی خاتون سے شادی کی اور ان کے سسرال والوں نے انہیں یرغمال بنایا،سفارتخانے کی کوششوں سے مغوی ڈاکٹر اکرام اللہ کو ان کے سسرال والوں سے مذاکرات کے ذریعے بازیاب کرایا گیا، ڈاکٹر اکرام اللہ اور انکی اہلیہ نے گزشتہ برس فروری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، ڈاکٹر اکرام اللہ کی اہلیہ گزشتہ برس فروری میں ہی مراکش واپس چلی گئی تھیں، ڈاکٹر اکرام اللہ گزشتہ ماہ اپنی اہلیہ سے ملنے کے لیے دو ماہ کے ویزے پر مراکش گئے تھے۔

مزیدخبریں