ویب ڈیسک:لاہور،کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کیلئے فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر ، سول ایوی ایشن نے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور،کراچی، اسلام آباد سمیت ملک بھر کیلئے فضائی سفر کرنے والوں پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ٹکٹ پر600روپےکےنئے ٹیکس عائد کردیئےگئے۔ 17مئی سےپہلےخریدےگئے ٹکٹ پر سفر سےپہلے اضافی 600روپے لئے جائیں گے۔ٹکٹ پر سو روپے سکیو رٹی فیس اورپانچ سو روپے ایمبارکشن فیس لی جائے گی۔17مئی کے بعد خریدے گئے ٹکٹ میں اضافی ٹیکس شامل ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر 600 روپے کا ٹیکس لگانا ناانصافی ہے اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ پر اضافی چارجز کیسے لگائے جاسکتے ہیں۔