مائرہ ذوالفقار قتل کیس،مزید حقائق سامنےآگئے

18 May, 2021 | 11:19 AM

سٹی 42:ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی   مائرہ ذوالفقار کےقتل کا واقعہ ،مقتولہ کی دوست اقرا ہمدانی کا پولیس کو دیا گیا بیان بھی سامنے آگیا۔

 تفصیلات کےمطابق ڈیفنس میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی  مائرہ ذوالفقارکےقتل کےواقعہ کےمزید حقائق سامنےآگئے،مقتولہ کی دوست اقرا ہمدانی کےپولیس کو دیئےگئے بیان کےمطابق  نشہ کرکے سو رہی تھی نہیں پتہ مائرہ کو کب قتل کیا گیا ، اقرا ہمدانی کا  کہنا ہےکہ مائرہ کے قتل کا صبح پتہ چلاتوپولیس کواطلاع دی،مائرہ ،سجل اور میں واقعہ کی شام اکٹھے تھے۔مجھے مائرہ کے قتل کا پتہ صبح چلا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔

مزیدخبریں