قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کی اہلیہ انتقال کر گئیں

18 May, 2021 | 10:27 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ترانے کے خالق، نامور شاعر  حفیظ جالندھری کی اہلیہ بیگم خورشید حفیظ 87 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئیں۔

اہلخانہ کے مطابق بیگم خورشید حفیظ کچھ عرصے سے بیمار تھیں، بیگم خورشید حفیظ نے بیگم رعنا لیاقت علی خان کے ساتھ تحریک پاکستان میں کام کیا۔بیگم خورشید حفیظ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد جی بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

ابو الاثر حفیظ جالندھری نے اپنی زندگی کا نصف سے زیادہ حصہ علم و ادب کی آبیاری پر لگایا۔حفیظ جالندھری 14 جنوری سنہ1900 کو ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، آپ کا قلمی نام ’ابولاثر‘ تھا۔حفیظ جالندھری کی خدمات کے صلے میں آپ کو ’شاعرِ اسلام‘ اور ’شاعرِ پاکستان‘ کے خطابات سے نوازا گیا،حفیظ جالندھری82 سال کی عمر میں21 دسمبر 1982 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے تھے۔

مزیدخبریں