(ویب ڈیسک)جی ہاں، بالی وڈ اداکار سلمان خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔اس اداکار کا نام پرویز قاضی ہے اور انہیں سلمان خان کا ’باڈی ڈبل‘ کہا جاتا ہے۔
بالی وڈ اداکار سلمان خان کی جگہ سین عکس بند کرانے والے اداکار کی فلم ’رادھے‘ کے سیٹ سے تصویر سامنے آئی۔فلم رادھے میں سلمان خان ایکشن کرتے نظر آئے ہیں تاہم اب اس فلم میں بھی ان کی جگہ کام کرنے والے پرویز قاضی کے اداکاری کے جوہر دکھانے کا انکشاف ہوا ہے۔سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ فلم بینوں کو متاثر نہیں کرسکی ہے تاہم فلم کو آن لائن پلیٹ فارم پر پہلے روز 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔
پرویز قاضی کو سلمان خان کا ’باڈی ڈبل‘ کہا جاتا ہے، اصل میں باڈی ڈبل اس شخص کو کہا جاتا ہے جو مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیرو کی طرح جسامت اور ڈیل ڈول رکھتا ہے اور مرکزی کردار کے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں فلموں کے کچھ مناظر اسی پر فلمائے جاتے ہیں تاہم بعد میں ان مناظر میں اصل اداکار کا چہرہ شامل کردیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پرویز قاضی سلمان کی جگہ سین عکس بند کرانے کا کام کرچکے ہیں۔