ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوبر اور کریم سروس بھی بحال

اوبر اور کریم سروس بھی بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) کرونا وبا کے باعث بند ہونے والی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس اوبر اور کریم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اپنی تمام سروسز کو بحال کردیا۔
آن لائن ٹرانسپورٹ سروس اوبر اور کریم نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں اپنی تمام سروسز کو بحال کردیا ہے۔ ملک بھر میں کرونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز بند تھیں مگر تقریبا دو ماہ بعد اوبر اور کریم نے اپنی تمام سروسز کو بحال کردیا ہے۔  کمپنی کی جانب سے مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے سفر کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

ادھر  سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت نے تین دن کے سخت لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کھلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تین دن کا سخت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بازار مارکیٹیں اور شاپنگ مالز کےاوقات کار  صبح 8 سے شام 5 بجے تک رہیں گےجبکہ کاروباری اداروں کیلئے ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فیصلوں کا نوٹیفکیشن کچھ دیرمیں جاری کردیا جائے گا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے اقدامات کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری  ہے، 24گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا کے 503 نئےمریض سامنے آگئے جبکہ پنجاب میں مزید 762افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15 ہزار 346 ہوگئی،شہر میں97 اموات ہوچکیں، صوبےمیں اب تک 260 شہری جاں بحق ہوچکےہیں۔ گزشتہ چوبیس گهنٹوں کے دوران 503 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 7465 ہوگئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 260 اموات ہو چکی ہیں۔ ترجمان کاکہناہے اب تک کورونا وائرس کے 168940 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer