لیسکو کا عوام کی سہولت کیلئے اہم اقدام

18 May, 2020 | 11:52 PM

Arslan Sheikh

( شاہد ندیم ) لیسکو کا عوام کی سہولت کے لئے الیکٹرانک کچہریاں شروع کرنے کا فیصلہ، لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ اکیس مئی کو فیس بک پر صارفین کے مسائل سنیں گے۔

وزیراعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو انتظامیہ نے ریجن کے تمام سرکلز میں عوامی سہولت کے پیشِ نظر ای کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ ملک بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وباء کے مدِ نظر کیا گیا ہے۔

لیسکو کے تمام سرکل اپنے فیس بک پیج کے ذریعے لائیو آکر عوام کی شکایات وصول کریں گے، شکایات کا ازالہ موقع پر ہی کیا جائے گا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ای کچہری سسٹم کے تحت صارفین اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر بجلی سے متعلقہ مسائل باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچا سکیں گے۔

ان کی شکایات کا ازالہ لیسکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا، صارفین فیس بک پر لیسکو پی ایم یو اکاونٹ پر شکایات کا اندراج کروا سکیں گے۔

مزیدخبریں