(سعید احمد سعید) بیس مئی سے جزوی ٹرین آپریشن بحال، انسداد کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی، مسافروں کو آن لائن بکنگ سے ٹکٹ ملیں گے۔ٹرینیں چلیں گی مگر کرایہ کیا ہو گا؟ فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کا کرایہ نامہ چیف کمرشل مینجر، چیف مارکیٹنگ مینجر کی مشاورت سے مقرر کیا جائے گا۔ٹرینوں کو سپیشل ٹرین کا درجہ دیا گیا تو کرایوں میں اضافہ ہو گا۔ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایات کے مطابق کرایہ نامہ مقرر کیاجائے گا۔وزارت ریلوے کی جانب سے سی ای او ریلویز کو تمام اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
وزارت ریلوے نےتیس ٹرینوں کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری کیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر بدھ سے 15اپ اور 15ڈاؤن ٹرینوں کو بحال کیا جا رہا ہے، ریلوے ہیڈکوارٹر مرتب کیے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں کرونا کے حوالے سے ہونے والی سماعت پر بریفنگ بھی دی گئی اور ساتھ ہی ساتھ سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے پر عملدرآمد پر مشاورت بھی کی گئی ہے۔
اجلاس مین ٹرین آپریشن بحال کرنے پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ٹرین آپریشن کو جزوی طور پر بحال کردیا جائیگا۔
وفاقی حکومت جزوی ٹرین ۤآپریشن چلانے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق 20مئی سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائیگا اور نہایت محدود آپشن کے ساتھ 30 ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔
اہم ہدایت کے مطابق خصوصی ٹرینوں آپریشن کے دوران مسافروں اور عملے کے لیے ہدایات پر عمل لازم ہوگا جبکہ کوتاہی کی صورت میں ریلوے قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائیگی۔