ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا واِئرس، فضائی آپریشن جزوی طور پر جاری

کرونا واِئرس، فضائی آپریشن جزوی طور پر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کرونا واِئرس کے پیش نظر فضائی آپریشن جزوی طور پر جاری، لاہور ائیرپورٹ سے ملکی و وغیر ملکی سات پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 7 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گِیں۔لاہور سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8322کوئٹہ روانہ ہوئی، کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 8321 شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب لاہور پہنچی جبکہ سیرین ائیر کی پرواز ای آر 521 لاہور سے کراچی روانہ ہوئی، پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8303 دوپہر ایک بجے کراچی روانہ ہوئی، سیرین ائیر کی پرواز ای آر 520 ایک سو کے قریب مسافروں کو لے کر کراچی سے لاہور پہنچی۔

پی آئی اے کی امریکہ سے خصوصی پرواز پی کے8712 رات ساڑھے سات بجے نیو جرسی سے 250مسافر لیکر لاہور پہنچی۔ مسافروں کی تھرمل سکریننگ کے بعد کورنٹاین منتقلی کے حوالے سے انتظامات کیے گئے جبکہ لاہور ائیرپورٹ پر اینٹی کرونا اسپرے اور ڈش انفیکشن کا عمل بھی جاری ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے نے سال 2019 کے نتائج جاری کردئیے، سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں پہلے مکمل سال کے نتائج سٹاک ایکسچینج میں جمع کروا دئیے گئے۔
پی آئی اے حکام کے مطابق 2019 میں پی آئی اے کے ریونیو میں 43 فیصد اضافہ جو 104 ارب سے بڑھ کر 148 ارب تک پہنچ گیا ہے، 8 سال میں پہلی دفعہ پی آئی اے کو گراس منافع ہوا ہے، 2018 میں پی آئی اے کو 18 ارب کا گراس خسارہ ہوا تھا جو 2019 میں 8 ارب گراس منافع میں تبدیل ہوا، پی آئی اے کے کل آپریشنل نقصان میں 76 فیصد کی کمی ہوئی، پی آئی اے نے 2018 میں 32 ارب کا آپریشنل نقصان کیا تھا جو 2019 میں کم ہو کے 7۔7 ارب رہ گیا، 2019 کے دوسرے چھ مہینوں میں پی آئی اے نے بریک ایون کیا تاہم پہلے چھ مہینوں میں ہونے والے خسارے کی وجہ سے سال 7۔7 ارب پر بند ہوا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer