سعید احمد سعید : ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کا سندس فاونڈیشن کا دورہ، تھیلے سیمیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی۔ ان میں تحائف اور راشن تقسیم کیا اور سینی ٹائزر مشین عطیہ کی۔
ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سندس فائونڈیشن کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سندس فاونڈیشن یاسین خان، علی روف، آصف عفان بھی موجود تھے، حنا پرویز بٹ نے سندس فائونڈیشن میں زیر علاج تھیلے سیمیا اور بلڈ کینسر میں مبتلا مریض بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف اور راشن تقسیم کیے.
ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ آج پہلی مرتبہ سندس فاونڈیشن آئی ہوں، اسٹیٹ آف دی آرٹ ماحول دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ سندس فاونڈیشن لاک ڈاون کے باوجود تھیلے سیمیا اور ہمیو فیلیا کے مریضوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات بلا تعطل فراہم کر رہا ہے۔ دیگر مخیر حضرات کو بھی انکی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔
ڈائریکٹر سندس فاونڈیشن یاسین خان کا کہنا تھا کہ ایم پی اے حنا پرویز بٹ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے سندس فاونڈیشن کے بچوں کے لیے تحائف اور امدادی راشن دیا، حنا پرویز کی جانب سے مستقبل میں بھی تعاون کی یقین دہانی پر انکے شکر گزار ہیں۔
ایم پی اے حنا پرویز نے سندس فاونڈیشن میں ہینڈ سینٹیائزر مشین کا بھی افتتاح کیا، انکا کہنا تھا کہ سندس فاونڈیشن جس دلجوئی سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے، پنجاب میں تھیلے سیمیا کا بل لانا لازمی ہے، اس حوالے سے اپنا پورا کردار ادا کروں گی.