ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دستک ویلفیر فاونڈیشن آفس میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلیے افطار ڈنر

دستک ویلفیر فاونڈیشن آفس میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں کیلیے افطار ڈنر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: دستک ویلفیئر فاونڈیشن آفس میں پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی جانب سے تھیلیسمیا کے مریض بچوں اور ان کے والدین کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، رکن صوبائی اسمبلی صبا صادق افطار ڈنر کی مہمان خصوصی تھیں.

پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان کی جانب سے علامہ اقبال ٹاون ہما بلاک میں دستک ویلفیر فاونڈیشن آفس میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں تھیلیسمیا کے مریض بچے اور ان کے والدین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ رکن صوبائی اسمبلی صبا صادق افطار ڈنرکی مہمان خصوصی تھیں جبکہ صدر پاکستان یوتھ پارلیمنٹ محمد ابوبکر،سینئر نائب صدر حنظلہ بلوچ،جنرل سیکرٹری معاذ بن طاہر بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پرکشف منیر، وقاص دلاور، محمد اویس، مطیع الحسن،مہوش عباس اور مومنہ شکیل سمیت دیگربھی شریک ہوئے۔ رکن صوبائی اسمبلی صبا صادق کا کہنا تھا دستک ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں اور ان کے والدین کے مسائل دیکھ کر دکھ ہوا، حکومت غریب اور مستحق افراد کی حقیقی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے۔