(جنید ریاض)سکول انفارمیشن سسٹم پر لاہور کے سرکاری سکولوں کے 3650 اساتذہ کے کوائف میں غلطی ، محکمہ تعلیم نے کوائف کی درستگی کے لئے غیرتصدیق شدہ اساتذہ کی فہرست جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سکول انفرمیشن سسٹم پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ کا پروفائل درست نہ ہوسکا۔لاہور میں 3 ہزار چھ سو پچاس اساتذہ کے ڈیٹا کی تاحال تصدیق نہ ہوسکی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ لاہور کو ڈیٹا درست کرنے کیلئے اساتذہ کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔ 3 ہزار چھ سو پچاس اساتذہ کے پروفائل ابھی بھی غلط ہیں ۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا پروفائل درست نہ کیا گیا تو تنخواہیں روک دی جائیں گی، سکول سربراہان اپنے اپنے سکولوں کے اساتذہ کے کوائف درست کریں، کوائف درست نہ ہونے کی صورت میں سکول سربراہان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر تاحال ڈیٹا اپ ڈیٹ نہیں ہوسکا جس کی وجہ سےسینکڑوں پرنسپل،ہیڈ ماسٹر،ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز بغیر تنخواہ کےعید گزاریں گے، پرموشن پانےوالے ہزاروں اساتذہ بھی تعیناتیوں کے منتظرہیں۔ سکول انفرمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہونےکی وجہ سے ڈسپوزل پرموجود اساتذہ کی عید سےقبل تعیناتیاں بھی نہیں ہوسکیں گی،تعیناتیاں نہ ہونے سےاساتذہ کی تنخواہیں بھی جاری نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ ہونےکے باعث پرموشن پانے والے ہزاروں اساتذہ بھی تعیناتیوں کےمنتظرہیں،محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو31 مئی تک سکول انفارمیشن سسٹم پر موجود ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنےکی ہدایت جاری کررکھی ہیں،ڈسپوزل پرموجود تمام اساتذہ گریڈ سترہ،اٹھارہ ،انیس اور گریڈ بیس کے ہیں۔
محکمہ تعلیم کےمطابق سکول انفارمیشن سسٹم کی ویب سائٹ جولائی سےقبل اپ ڈیٹ نہیں کی جاسکتی،،پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپشلسٹ کےصدر رانا عطاء محمد کا کہنا ہےکہ یکم جون سےقبل تعیناتیاں نہ ہونے سےاساتذہ کو سالانہ انکریمنٹ نہیں مل سکے گا،گریڈ17 سے 20 تک کےاساتذہ کیلئے الگ سے سکول انفارمیشن سسٹم بنایا جائے،رانا عطاء محمد کا کہنا ہےکہ اگرعید سے قبل سینئراساتذہ کی تعیناتیاں نہ کی گئیں تو بھرپور احتجاج کریں گے۔