میڈیکل کے امتحانات اور آن لائن کلاسزکے بارےیکساں پالیسی کااعلان

18 May, 2020 | 04:51 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(جنیدریاض) میڈیکل اورڈینٹل کالجوں کےملتوی شدہ سپلیمنٹری امتحانات جون میں کروانےکافیصلہ کیا گیا، میڈیکل کےامتحانات اور آن لائن کلاسزکےحوالےسےیکساں پالیسی کااعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی میڈیکل یونیورسٹیوں کےوائس چانسلرزکی اجلاس کےبعدپریس کانفرنس کرتے ہوئےوائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا میڈیکل کےطلبہ کوبغیر امتحانات اگلی کلاسزمیں پروموٹ نہیں کرسکتے،بغیرامتحانات طلبہ کوپروموٹ کرنےسےمیڈیکل ایجوکیشن کونقصان پہنچےگا،پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا میڈیکل یونیورسٹیوں کااکیڈمک سیشن وقت پرختم کرنےکافیصلہ کیاہے، میڈیکل یونیورسٹیزاورکالجوں میں آن لائن کلاسزکاآغازہوچکاہے،ایسا کسی صورت بھی ممکن نہیں ہوسکتا۔ہم بچوں کا مستقبل داؤ پر نہیں لگاسکتے۔

پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ یہ سوچا ہم کسی کو امتحان کے بغیر پاس کر دیں گے یا اور کوئی غیر معیاری چیز کر کے طلبہ کو پاس کر دیں گے تو یہ ممکن نہیں ،90طلبہ ایسے ہی جو ملک سے باہر ہیں اور ایسے حالات میں امتحان میں شریک نہیں ہوسکے گے۔جون میں سارے امتحان شروع کررہے ہیں اور یہ امتحان سپلیمنٹری کے ہوں گے۔50 سپلیز کے 4 ہال درکار ہیں جن میں 9 سو طلبہ بیٹھ سکتے ہیں، تو اس کے لئے سماجی فاضلہ بھی ضروری ہے۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات محمد راؤف نواز کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات 22 جولائی سے شروع ہوں گے، ایم اے، ایم ایس سی، بی کام پارٹ ٹو کے امتحانات کا آغاز 7ستمبرسے ہوگا۔پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے امیدوار دونوں روایتی اور ایم سی کیو بیسڈ آن لائن امتحان دینے کی تیاری کریں۔

15 جولائی کے بعد حکومت کی جانب سے یونیورسٹیوں کو کھولنے کا فیصلہ ہوا تو مندرجہ بالا پارٹ ٹو کے امتحانات روایتی انداز میں لئے جائیں گے۔ تاہم اگر حکومت کی جانب سے 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی بند رہی تو پارٹ ٹو کے امتحان آن لائن ایم سی کیو بیسڈ لئے جائیں گے۔

بی اے ،بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس اینڈ سائنس پارٹ ون کے سالانہ امتحانات یکم اکتوبر سے ہوں گے جبکہ ایم اے، ایم ایس سی، بی کام، ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس پارٹ ون کے امتحانات 2 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ترجمان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پارٹ ون کے امتحانات روایتی انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تاہم یہ کورونا کے باعث پیدا شدہ صورتحال بہتر ہونے اور حکومتی اجازت سے مشروط ہے۔

مزیدخبریں