ماسک نہ پہننے پر 90لاکھ روپے جرمانہ،3 سال قید

18 May, 2020 | 04:26 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریض بڑھتے جارہے ہیں،اب تک 48 ہزار سے زیادہ کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہے،جبکہ 18 لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے اس کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں۔فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف ممالک میں کیے گئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے تاہم عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔قطر میں اس وقت کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار جب کہ 15 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

خلیجی ملک نے کورونا کے کیسز کو بڑھنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے طورپر گھر سے نکلنے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق گھر سے کسی بھی کام کے لیے نکلنے کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا سوائے ان افراد کے جو اپنی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے ہوں۔قطری حکام کے مطابق ماسک نہ پہننے پر 55 ہزار امریکی ڈالر(تقریباً نوے لاکھ روپے پاکستانی ) جرمانہ یا تین سال قید کی سزا ہو گی۔

یاد رہے پاکستان میں بھی ایس او پیز کے تحت لاک ڈائون کھول دیا گیا ،کاروباری مراکز میں کاروبار ہورہا ہے،صنعتیں کام کررہی ہیں،حکومت نے پہیہ چلانے کی بھی اجازت دے دی ہے،مساجد میں عبادات بھی جاری ہیں۔60فیصد سے زائد عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے ۔ماسک بھی اکثر لوگ نہیں پہنتے جس کی وجہ سزا کا کم ہونا اور قانون کی عمل داری نہ ہونا ہے۔ ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 42 ہزار125 اوراموات کی تعداد 903 ہوگئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 974 نئے کیس رپورٹ ہوئے

مزیدخبریں