لاہور میں ڈیزل کا بحران پیدا ہوگیا

18 May, 2020 | 04:21 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ابدالی ) ٹرانسپوٹرز اور شہری ڈیزل کی تلاش میں خوار ہوگئے، جنرل سیکرٹری پٹرولیم ڈیلرز خواجہ محمد عاطف کہتے ہیں کہ ایک ملین لیٹر روزانہ ڈیزل کی ڈیمانڈ والے شہر کو صرف ایک سے ڈیڑھ لاکھ لیٹر ڈیزل مل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ڈیزل کی قلت ہونے سے لاہور کے باسی، گڈز اور پبلک ٹرانسپوٹرز ڈیزل کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے۔ ڈیزل کی قلت کے باعث فارما سوٹیکل اور فوڈ سپلائی چین سیکٹر کو مشکلات کا سامنا ہے۔

جنرل سیکرٹری پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خواجہ محمد عاطف کہتے ہیں کہ لاہور میں ڈیزل کی روزانہ کی طلب 1 ملین لیٹر ہے جبکہ شہر کو ایک سے ڈیڑھ لاکھ لیٹر ڈیزل روزانہ مل رہا ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خواجہ محمد عاطف کہتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی کمپنیاں اپنے پاس بیس دن کا سٹاک رکھنے کی پابند ہیں، مگر وزارت پٹرولیم کے افسران کمپنیوں سے پوچھ گچھ نہیں کرتے۔

پٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ وزارت پٹرولیم کی غفلت کا خمیازہ عوام کو خواری کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے۔ وفاقی حکومت ڈیزل کی قلت دور کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

مزیدخبریں