(شاہد ندیم)کورونا وائرس کی وجہ سےمزاروں کی بندش پرمحکمہ اوقاف ومذہبی امورپنجاب کو چھبیس کروڑ روپےکا نقصان کا سامنا،محکمہ اوقاف نےمزارات کھولنےکےلیےحکومت سےاحتیاطی تدابیرمانگنےکا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے بند مزارات اولیاء کرام کےمعاملےمیں اہم پیش رفت سامنےآئی ہے،محکمہ اوقاف و مذہبی امور نےحکومت پنجاب سےمزارات کو کھولنےکےلیےاجازت لینےکا فیصلہ کرلیا ہے،محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب کولاک ڈاون کےدوران چھبیس کروڑ روپےکا نقصان ہوا ہے،لاک ڈاون میں نرمی پرمحکمہ اوقاف ومذہبی نےمزارات کھولنےکا فیصلہ کرلیا ہے،اس سلسلےمیں ہوم ڈیپارٹمنٹ سےاجازت لی جائے گی،،پنجاب حکومت کی جانب سےایس او پیزملنےپرمزارات کوعملدرآمد کرانےپرکھولا جائیگا،محکمہ اوقاف نےمزارات پرڈس انفیکشن ٹنل نصب کررکھی ہیں،جبکہ نمازکی ادائیگی کےلیےآنےوالوں کواحتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔
مہلک وائرس کی وجہ سےمحکمہ اوقاف کےزیرانتظام مزارات کوبندکرنے کیا گیا تھا،علاوہ ازیں مزارات کی جامعہ مساجد میں زائرین،عقیدت مندنمازجمعہ بھی ادانہیں کر سکتے،درباروں کی مساجد میں صرف انتظامیہ کےلوگ کو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے، مزارات کی بندش کی وجہ سےعام شہری مزارات پرنہیں جاسکتے،داتا دربار، میاں میر،مادھولعل دربار پر نمازجمعہ ادا نہیں کی جارہی جبکہ تاریخی بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے وار تیزی کے ساتھ جاری ہیں اب تک کورونا سے مزید 9 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 903 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 42125 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب کے383افراد میں کوروناکی تصدیق ہوئی جس سےتعداد14584ہوگئی۔لاہور میں کورونا کے191 نئےمریض سامنے آئے ہیں۔
ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک کل 252 اموات ہو چکی ہیں۔میوہسپتال میں 267،ایکسپوفیلڈہسپتال میں 345کورونامریض زیرعلاج ہیں۔پی کے ایل آئی میں 65،سروسزہسپتال میں 13کوروناکےمریض ،جناح ہسپتال میں8،جنرل ہسپتال میں 95،شوکت خانم میں 14،یونیورسٹی آف لاہور ہسپتال میں 17مریض زیرعلاج ہیں۔