(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اعصام الحق فاؤنڈیشن کو شاہ رخ خان کا دستخط شدہ ہیلمٹ عطیہ کردیا ، انہوں نے کہا کہ اپنا ہیلمٹ ایک عظیم مقصد کے لیے پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعصام الحق نے شعیب اختر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں شعیب اختر اپنا مین آف دی میچ کے طور پر ملنے والا ہیلمٹ عطیہ کر رہے ہیں۔ اعصام الحق نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شعیب اختر کا عطیہ کردہ ہیلمٹ شاہ رخ خان نے آئی پی ایل کے اولین ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دہلی ڈیئرڈیولز کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر تحفے میں دیا تھا۔
Thank You @shoaib100mph Bhai for donating the most prized memorabilia; a helmet signed by @iamsrk he won 15 years back in IPL while playing for Kolkata Knight Riders and was declared the man of the match. #StarsAgainstHunger
— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) May 15, 2020
#HungerFreePakistan pic.twitter.com/wyEZZHILKZ
12سال پہلے آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب اختر کو ملنے والا بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا دستخط شدہ قیمتی ہیلمٹ نیک مقصد کے لیے دینے پر اعصام الحق نے اْن کا شکریہ ادا کیا۔
You're welcome @aisamhqureshi . Its going for a great cause. https://t.co/LmlYKf8ejb
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) May 16, 2020
شعیب اختر نے اعصام الحق کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنا ہیلمٹ ایک عظیم مقصد کے لیے پیش کیا ہے۔
دوسری جانب کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی بھی اعصام الحق کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ کا حصہ بن گئے، نٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اعصام الحق کی امدادی سرگرمیوں کے لئے اپنا سامان نیلام کرنے فیصلہ کیا تھا،روجرفیڈرر نے شرٹ اور جوتے، جوکووچ اوررافیل نڈال نے شرٹس، بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ عطیہ کیا ہے۔