ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون ویلنگ کرتے منچلے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

ون ویلنگ کرتے منچلے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) پولیس کا ڈر نہ ہی انتظامیہ کا خوف، ون ویلنگ اور ڈریفٹنگ کا کھیل تھوڑی سی غلطی اور سیدھی موت، آئے روز یہ خطرناک شوق کسی نہ کسی نوجوان کو خاموشی کے ساتھ موت کی وادی میں لے جاتا ہے۔ پولیس نے چھٹی کے روز شہر کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ کرنے والے 27 منچلوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ریسنگ اور ون ویلنگ کے شوقین منچلوں نے لاک ڈاؤن میں ون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے باز نہیں آئے۔ منچلوں کو قانون کا ڈر ہے نہ ہی اپنی اوردوسروں کی جانوں کی فکر، شہر کی مختلف شاہراہوں پر ون ویلنگ کا شو جاری رہا۔

ون ویلرز اور ریسنگ کے شوقین افراد سے متعلق ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ نوجوان صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے اور اپنے آپ کو بہادر دکھانے کے لیے ایسے ایسا کرتے ہیں حالانکہ یہ ایک بیوقوفی کے علاوہ کچھ نہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈولفن سکواڈ کا شہر بھر میں ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رہا۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 27 ویلرز گرفتار کیا گیا۔ ملتان روڈ سے چنگ چی پر تیز رفتاری سے ریس لگانے والا 06 رکنی گروہ گرفتار کیا گیا۔

اس طرح مختلف علاقوں میں ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔