’’آئی ایم ایف ایک کڑوی گولی ہے جس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا‘‘

18 May, 2019 | 11:00 PM

Arslan Sheikh

( علی رضا ) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے بچوں کے مفادات کیلئے حکومت کیخلاف اکھٹے ہونے جارہی ہیں، انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف ایک کڑوی گولی ہے جس کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاہور ریلوے سٹیشن کے قریب قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا، انہوں نے پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ روزہ بھی افطار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہا کہ اپوزیشن نے قوم کو قرضوں کے انجکشن لگائے، سابق حکمرانوں نے معیشت کو لہولہان کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ دشمن طاقتیں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر بلیک لسٹ میں لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہوا۔ فردوس عاشق نے مزید کہا کہ ہم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں گے۔

مزیدخبریں