جناح ہسپتال کا ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے بڑا اقدام

18 May, 2019 | 08:17 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) جناح ہسپتال کا پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج کی فراہمی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ منصوبے میں معاونت فراہم کرے گا۔

جناح ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز کی ہدایت پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں کیلئے ہیپاٹائٹس سکریننگ اینڈ ٹریٹمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناح ہسپتال کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں پرنسپل، ایم ایس سمیت سینئر پروفیسرز اور انتظامی ڈاکٹرز شامل ہیں۔

ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور اس کے مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے شیخ اعجاز احمد ٹرسٹ معاونت کرے گا۔ اس حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ ہیپاٹائٹس آؤٹ ریچ پروگرام کے خدوخال متعین کریں جس کے بعد اس منصوبے کا عملی طور پر آغاز کر دیا جائے گا۔

گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد ہیپاٹائٹس کے شکار مریضوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر علاج کی فراہمی اور مرض کو پھیلاؤ کے روکنا کرنا ہے۔

مزیدخبریں