محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹ بند کردی

18 May, 2019 | 01:06 PM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر)بجٹ قریب آتے ہی محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹ کو بند کر دیا ، اس حوالے سے تمام محکموں کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کسی بھی محکمے کو آج سے سپلیمنٹری گرانٹ نہیں ملے گی، محکمہ خزانہ کے اس فیصلے کے بعد کئی محکموں کے لئے مالی اور انتظامی مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔

سپلیمنٹری گرانٹ بند ہونے سے جہاں ترقیاتی کام متاثر ہونگے وہیں پہلے سے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہوگا۔

مزیدخبریں