ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے 3 بڑے ریسٹورنٹس سیل، 2 کو بھاری جرمانہ

لاہور کے 3 بڑے ریسٹورنٹس سیل، 2 کو بھاری جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شہر کے مختلف سحری پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی، غیر معیاری اجزاء کی موجودگی پر چاندنی چوک ریسٹورنٹ، چائنہ ٹاؤن ریسٹورنٹ اور یاسر بروسٹ سیل کر دیا۔

رمضان المبارک میں سحروافطار میں معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی کے پیش نظرڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی سربراہی میں ٹیم نے مختلف پوائنٹس کی چیکنگ کی، اس دوران چاندنی چوک ریسٹورنٹ، چائنہ ٹاؤن ریسٹورنٹ اور یاسر بروسٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ ندیم تکہ کو50 ہزار، باربی کیو ٹو نائٹ کو 25 ہزار جرمانہ کیا گیا، 45 کلو چکن، 39 کلو مٹن، 40 لیٹر ناقص کوکنگ آئل، 14 کلو مرچ مصالحہ جات اور سبزیاں موقع پرتلف کردی گئی ہیں، کارروائیاں ناقص صفائی، غیر معیاری اجزاء کی موجودگی پر ہوئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سحری پوائنٹس کےحوالے سے کسی شکایت کی صورت میں شہری اطلاع دیں، رمضان المبارک میں ملاوٹ مافیا کےخلاف بھی گرینڈ آپریشن کیاجارہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer