فلم ’’زخم‘‘ عید کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی

18 May, 2019 | 12:41 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) ہدایتکار سکندر رانا کی فلم ’’ زخم‘‘ کا ایڈیٹر تکنیکی کام چھوڑ کر فرار ہوگیا، سکندر رانا نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں ایڈیٹرعظیم کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔ 

ایڈیٹراعظم ایڈیٹنگ ادھوری چھوڑ کر غائب ہوگیا۔ جس پر سکندر رانا نے ایڈیٹر اعظم کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے، جس میں سکندر رانا نے موقف اختیار کیا کہ اعظم نے میرا 81 لاکھ کا نقصان کیا ہے۔ فلم کا 85 فیصد کام مکمل ہوچکا تھا، ایڈیٹر نے ایڈیٹنگ ادھوری چھوڑ کر ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر کائنات رانا اور راشد ہیں۔ ہدایت کار سکندرخان ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں کائنات رانا اور سکندرخان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں