ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں کو تیسرے، چوتھے کوارٹر کے لیے نان سیلری بجٹ نہ مل سکا

سرکاری سکولوں کو تیسرے، چوتھے کوارٹر کے لیے نان سیلری بجٹ نہ مل سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:پنجاب حکومت کی ایک اور ناکامی، صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کو تیسرے اور چوتھے کوارٹر کے لیے نان سیلری بجٹ نہ مل سکا، سکولوں کی کارکردگی اور روز مرہ کے اخراجات کے ساتھ ساتھ نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔

پنجاب حکومت نے مالی سال 2017-18کے لیے صوبے بھر کے ہایئرسیکنڈری سکولوں، ہائی سکولوں، ایلیمنٹری اور پرائمری سکولوں کیلئے نان سیلری بجٹ کی صورت 14ارب روپے کی رقم مختص کی۔ یہ رقم ہر سہ ماہی میں ساڑھے 3ارب روپے کے تناسب سے ادا کی جانی تھی۔ پہلے دو کوارٹرز میں نان سیلری بجٹ کے فنڈز ریلیز کئے گئے ہیں لیکن تیسرے اور چوتھے کواٹرز کی 7ارب روپے کی رقوم جاری نہیں کی جاسکیں۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں:پرائیوٹ سکولوں کی فیسوں سےپریشان والدین کیلئے خوشخبری

دفتر وزیراعلیٰ کی طرف سے صوبے کے تمام چیف ایگزیکٹو افسروں کو خط جاری کرتے ہوئے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ 29مارچ کو تیسرے جبکہ 17اپریل کو چوتھے کو ارٹر کے فنڈر ریلیز کر دیئے گئے ہیں جو تاحال سکولوں میں موصول نہیں ہوسکے۔ سی ای اوز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ نان سیلری فنڈزسکولوں میں وصول نہ ہونے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔