آوٹ آف ٹرن پروموشن لینے والے ہزاروں افسران واہلکاروں کوآخری جھٹکا

18 May, 2018 | 06:34 PM

عطاءسبحانی
Read more!

علی ساہی: آوٹ آف ٹرن پروموشن لینے والےافسران واہلکاروں کو جھٹکا، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب بھر میں پولیس افسران واہلکاروں کی سنیارٹی انکے بیج میٹس کے ساتھ فکس کرکے رپورٹ کرنے کا حکم۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب اسٹیبلشمنٹ نےسی سی پی اولاہورسمیت تمام آر پی اوز، ڈ ی پی اوز کو سپریم کورٹ کے احکامات پرآوٹ آف ٹرن ترقیاں کی واپسی کے بعد سنیارٹی فکس کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے متن کے مطابق ترقی پانیوالےافسروں کو واپس انکےعہدے پر ان کی ساتھ بھرتی ہونیوالوں کے ساتھ تعینات کیا جائےاورقانون کے مطابق رینک پرسنیارٹی فکس کرکے رپورٹ 30مئی کوآئی جی آفس بھیجی جائے۔

اسی حوالے سے پرفارمہ بھی بھجوایا گیا ہے جس کے مطابق رینک اورنام ،چھبیس جنوری تک جو بنیادی تنخواہ لے رہے تھے اوربنیادی تنخواہ جو کہ سنیارٹی دوبارہ فکس کرنے کے بعد بنتی ہے۔

مزیدخبریں