عمرہ کا جھانسہ دیکر 300 افراد سے پیسے بٹورنے والا فراڈیہ گرفتار

18 May, 2018 | 05:55 PM

رانا جبران

عرفان ملک: ایف آئی اے نے عمرہ کروانے کا جھانسہ دے کر تین سو سے زائد افراد سے فراڈ کرنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سینکٹروں افراد اپنے پیسے وصول کرنے کے لیے ایف ائی اے کے دفتر پہنچ گئے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ماہ رمضان کے قریب آتے ہی شہر میں جگہ جگہ سستا عمرہ کے اشتہارات اور بینئرز سڑکوں کی رونق بن جاتے ہیں۔ جس میں ایسے فراڈیے بھی ہوتے ہیں جو عمرہ کے نام پر لوگوں کو لوٹتے ہیں۔ باغبانپورہ میں بھی ایسے ہی ایک فراڈیے کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب نےمیو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور کا افتتاح کردیا

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اس ملزم پر بیس مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے:  کرپشن کیس میں گرفتار احد چیمہ اور شاہد شفیق کی مشکلات مزید بڑھ گئیں

ملزم کی گرفتاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور لوگ ایف آئی اے کے دفتر پہنچ گئے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ ان سے اب تک لاکھوں روپے بٹورے جا چکے ہیں۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہری سستے داموں میں عمرہ کی ادائیگی کرنے والوں سے بچیں اور رجسٹرڈ عمرہ ایجنٹس سے ہی رابطہ کیا جائے۔   

مزیدخبریں